۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آغا سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/شہید مقاومت حجت الاسلام والمسلمين سید حسن نصر اللہ و دیگر شہداء کے چہلم کی مناسبت سے جموں وکشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت آج مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں ایک عظیم الشان مجلسِ ترحیم کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڈگام بھر سے مؤمنین نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید مقاومت حجت الاسلام والمسلمين سید حسن نصر اللہ و دیگر شہداء کے چہلم کی مناسبت سے جموں وکشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت آج مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں ایک عظیم الشان مجلسِ ترحیم کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڈگام بھر سے مؤمنین نے شرکت کی۔

مجلسِ عزاء میں رہبرِ معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای مدظلہ، مجتہدین عظام، فلسطین اور لبنانی غیور عوام کو تسلیت پیش کی۔

اس موقع پر حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے اساتذہ کرام اور طلاب نے تلاوت کلام اللہ سے مجلس کا آغاز کیا، جس کے بعد تنظیم سے وابستہ ذاکرین نے مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی۔

انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجۃالاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہید مقاومت کی گران قدر خدمات و ایثار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا شہید مقاومت پہاڑ کی طرح غزہ، فلسطین و مستضعفین عالم کے لئے مضبوط سہارا بن کر رہے، ان کی شہادت سے ان کی مخفی خدمات سامنے آئیں، اسی لیے بلا تفریق و مذاہب و ملت عوام الناس کی آنکھیں اشکبار ہوئیں اور اس مرد مجاہد کی انتھک خدمات کا اعتراف کیا۔

انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت شہدائے مقاومت کی یاد میں مجلسِ چہلم کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .